جہلم: عوام ہمارے کاموں سے بہت زیادہ مستفید ہو رہی ہے، اس لیے عوام کی حمایت ہما رے ساتھ ہے۔ جب ہم دعوت دیں گے تو پاکستانی ہمارا ساتھ دیں گی، لوگوں کو روڈ پر لا کر تکلیف نہیں دینا چاہتے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر چوہدری شفیق الرحمٰن نے ضلعی جنرل سیکرٹری ہاروق رفیق ودیگر عہدداران کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا ہم نے آغاز کر دیا ہے، تھوڑا ٹائم لگے گا ہمیں اپنا منشور سب تک پہنچانے کیلئے، ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہے، ہم نظریہ پاکستان کے تحت سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے، دین اسلام کے مطابق انسانی خدمت کے تحت چل رہے ہیں۔ ہم پہلے بھی خدمت کر رہے ہیں۔ فری دسترخوان، سستے تندور، سستی سبزی، روزگار کیلئے کورسز کرواتے ہیں۔ ممبر سازی کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ ہمارے دو بیانیے ہیں، خدمت انسانیت مفادات کی سیاست سے لوگوں کو مشکلات ہیں، مہنگائی کا خوفناک دور گزر رہا ہے۔


