جہلم: پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں انٹرپینورشپ اینڈ مارکیٹنگ کے حوالے سے 2 روزہ گالا انعقاد کیا گیا، جس میں بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء و طالبات نے نئے کارروباری آئیڈیاز متعارف کروائے گئے جہاں طلباء و طالبات نے مختلف قسم کی اشیاء کے سٹالز لگائے ، گالہ مقصد طلباء کے ذہنی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں انٹر پینور شپ اینڈ مارکیٹنگ کے حوالے سے 2 روزہ رتقریبات کا انعقاد کیا جس میں بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء و طالبات نے کیلی گرافی ، کوئیک مکینک، سروس فار اوئیرپلانٹس سمیت دیگر اشیاء کے سٹالز قائم کئے ، جو طلباء و طالبات کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
طلباء کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ آئیڈیاز ہم عملی طور پر اپلائی کریں تو ہماری سکلز مزید نکھر کر سامنے آسکتی ہے۔
ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر اشفاق احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دو روزہ گالہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور مارکیٹنگ گالہ ہے یہ ہماری 2 طرح کی ایکٹویٹیز پر فوکس ہے ، 1 انٹر پینور شپ اور 2 مارکیٹنگ کیونکہ یہ دونوں لازمی و ملزوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ جب تک اچھا آئیڈیا نہیں بناتے تب تک آپ اس کی مارکیٹنگ نہیں کرپاتے۔ہمیں نوکری نہیں نوکر تلاش کرنا ہونگے تاکہ وطن عزیز میں معاشی بہتری لائی جا سکے ۔