Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پرائمری سکول بورڈنگ محلہ کی خستہ حالی، ڈپٹی کمشنر جہلم کا خطرناک عمارت کو فوری مرمت کرنے کی ہدایت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پرائمری سکول بورڈنگ محلہ کی خستہ حالی، ڈپٹی کمشنر جہلم کا خطرناک عمارت کو فوری مرمت کرنے کی ہدایت

چوہدری عابد محمودعامر کیانی
چوہدری عابد محمود
عامر کیانی
16 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر کے گنجان آباد علاقے بورڈنگ محلہ میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کی خستہ حال عمارت اور طلبہ کے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے کی خبر پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سکول کا دورہ کیا۔ عمارت کی مرمت اور سیوریج کی صفائی کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں گورنمنٹ پرائمری سکول بورڈنگ محلہ کی عمارت (جو قیام پاکستان سے قبل تعمیر کی گئی تھی) خستہ حالی کے باعث خطرناک قرار دی جا چکی ہے۔ والدین کی شکایات اور میڈیا پر خبروں کے بعد ڈپٹی کمشنر نے صبح سویرے سکول کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ایکسین بلڈنگ، سب انجینئر، سی ای او ایجوکیشن سلیم شاہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے سکول کی خستہ حال عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور بلڈنگ کے حکام کو فوری طور پر چھتوں اور دیواروں کی مرمت کے احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ عمارت کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے حکام کو سکول کے باہر موجود مرکزی سیوریج نالے کی فوری صفائی اور اسے ڈھانپنے کے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بچوں کے لیے محفوظ اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں انجام دیں تاکہ طلبہ کو تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

والدین اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس فوری ایکشن کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سکول کی عمارت جلد بہتر حالت میں بحال کر دی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: ڈومیلی میں ہوائی فائرنگ اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

24 فروری, 2025

دینہ میں تبلیغی جماعت کے مسجد میں رکنے پر لڑائی، 33 سالہ نوجوان شدید زخمی

27 فروری, 2024

جہلم: جعلی ڈرائیونگ لائسنسوں کے تانے بانے ٹریفک پولیس کے عملے سے ملنے لگے، ملزمان نے نام اگل دیے

30 جون, 2024

پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

24 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں