پولیس خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو رش کے باعث مسائل کا سامنا

جہلم: ٹریفک پولیس کی کم عمر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکلیں گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف مہم کے باعث شہر کے پولیس خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش رہنے لگا۔

جہلم شہر کے پولیس خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے آئے نوجوانوں کو گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے، صرف ایک لائسنس کے حصول کیلئے پورا دن گزر جاتا ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ لائسنس بنوانے والوں کے رش میں غیر معمولی اضافہ ہو اہے تو ٹریفک پولیس کو چاہئے تھا کہ انتظامات بھی بہتر بناتے، یہاں لمبی لائنوں میں علی الصبح لگنا پڑتا اور گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ رش کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں، روزانہ کی بنیاد پر درجنوں لائسنس بنائے جارہے ہیں۔

ادھر ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 15 روز میں کم عمر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکلیں و گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سینکڑوں کم عمر نوجوانوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، اسی بنیادی وجہ سے حادثات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button