Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: آپ کی سوشل میڈیا پوسٹس امریکی ویزے میں رکاوٹ کیسے بن جاتی ہیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

آپ کی سوشل میڈیا پوسٹس امریکی ویزے میں رکاوٹ کیسے بن جاتی ہیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویزا یا مستقل رہائش کی درخواستوں پر فیصلہ کرتے وقت درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لے گا، اور اگر کسی کی پوسٹس کو ٹرمپ انتظامیہ کی نظر میں ”یہود مخالف“ سمجھا گیا تو اس کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے، یہاں تک کہ انہیں ڈی پورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ترجمان ٹریشیا میک لافلن نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ سیکریٹری کرسٹی نوم نے واضح کیا ہے کہ جو افراد امریکا آ کر پہلi آئینی ترمیم کے تحت آزادی اظہار کا سہارا لے کر یہود مخالف شدت پسندی یا دہشت گردی کی حمایت کریں گے، انہیں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

امریکی شہریت اور امیگریشن خدمات (USCIS) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کی گئی ایسی کسی سرگرمی کو ویزا یا گرین کارڈ کی منظوری میں منفی عنصر تصور کریں گے جس میں درخواست گزار یہود مخالف دہشت گردی، ایسی تنظیموں کی حمایت، یا دیگر یہود مخالف سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہو۔

یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے اور اس کا اطلاق طالبعلموں کے ویزے، مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کی درخواستوں اور دیگر امیگریشن فوائد پر ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسی سوشل میڈیا سرگرمیاں جن میں حماس، حزب اللہ یا یمن کے حوثیوں جیسی تنظیموں — جنہیں امریکا نے دہشت گرد قرار دیا ہے — کی حمایت شامل ہو، ویزا کے حق میں منفی اثر ڈالیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اب تک 300 سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کیے ہیں، اور یہ عمل روزانہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کو امریکیوں جیسے حقوق حاصل نہیں اور ویزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ان کا صوابدیدی اختیار ہے، نہ کہ عدالتوں کا۔

کئی ایسے افراد جن کے ویزے منسوخ کیے گئے، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کبھی بھی یہود مخالف نہیں رہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ وہ صرف احتجاجی مقامات پر موجود تھے، جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے سب سے نمایاں معاملہ محمود خلیل کا ہے، جو کولمبیا یونیورسٹی نیویارک میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کر رہے تھے۔ انہیں حراست میں لے کر لوزیانا منتقل کیا گیا جہاں سے ان کی ملک بدری کی کارروائی شروع کی گئی، حالانکہ وہ پہلے سے امریکا کے مستقل رہائشی تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ان مظاہروں کے دوران یہود مخالف سرگرمیوں پر مناسب ردعمل نہ دینے پر کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی وفاقی فنڈنگ بھی منسوخ کر دی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اب امریکا آنے یا وہاں قیام کے خواہشمند افراد کو سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کے نتائج کا پہلے سے اندازہ لگانا ہوگا، کیونکہ ایک پوسٹ بھی مستقبل کے دروازے بند کر سکتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
overcast clouds
29° _ 29°
32%
1 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

تعلیمی اخراجات کے علاوہ ظاہر کی جانے والی رقم میں اضافے سمیت کینیڈا کی سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں نمایاں تبدیلیاں

8 دسمبر, 2023

برطانیہ نے تنخواہ کی حد بڑھادی، ہیلتھ کیئر ویزا کی درخواستوں میں 81 فیصد کمی

9 اگست, 2024

جاپان کا غیر ملکی مزدوروں کیلئے بڑا اعلان ،جلد ہی ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرے گا

15 اکتوبر, 2023

دبئی میں گھریلو ملازمین کے رہائشی ویزہ کی شرائط میں نرمی

14 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں