Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گزشتہ سال کے اختتام پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی، اس سے قبل اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم اب ایک مرتبہ پھر اضافے کے بعد خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور امریکی کرنسی کی قدر گزشتہ 15 دنوں میں 280 روپے سے کم ہو کر 276 روپے ہوگئی ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی اور خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر اضافے کے پیش نظر تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا یا پھر 5 روپے فی لیٹر کی کمی ہوسکتی ہے، تاہم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 15 فروری کی شب اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

گزشتہ ماہ جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع تھی۔ حکومت نے عوامی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہوئے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی، اور پھر 31 جنوری کو برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا تھا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ سال ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا، انٹربینک میں ڈالر307 روپے سے کم ہو کر 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہو گیا تھا، گزشتہ ماہ سے ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جو 289 روپے سے کم ہو کر 276 روپے ہوگئی ہے۔

حکومت نے آخری مرتبہ 31 جنوری کو جب پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا تھا، اس وقت انٹر بینک ڈالر کی قیمت 280 روپے تھی جو اب 4 روپے کی کمی کے بعد 276 روپے ہو گئی ہے، 31 جنوری کو خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب بھی اسی کے آس پاس ہے۔

پیٹرولیم لیوی

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ آئی ایم ایف نے لیوی سے وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا ہے۔

اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 60، 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس میں نئی بھرتی کیلئے عملی مراحل کا باقاعدہ آغاز

25 فروری, 2024

پاکستانیوں کے لیے 10ترقی یافتہ ممالک میں ملازمت کے بہترین مواقع

31 دسمبر, 2023

چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم پیر کو ہوگی

10 فروری, 2024

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

26 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں