جہلم میں جی ٹی ایس چوک کے قریب بارات میں فائرنگ، 3 باراتی زخمی، ملزم فرار

جہلم میں جی ٹی ایس چوک کے قریب بارات میں فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی کے علاقہ جی ٹی ایس چوک کے قریب بارات میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےجس کے نتیجہ میں تین باراتی زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زاہد، اسامہ اور الطاف شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ بارات میں شامل شخص نے گاڑی ٹکرانے پر کی ہے، ملزم موقع سے فرار گرفتاری کےلیے کوشش کر رہی ہے۔

ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں دولہے کا بہنوئی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button