Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل کی جعلی چیئرپرسن سمیت 2 افراد گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل کی جعلی چیئرپرسن سمیت 2 افراد گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
31 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خود کو وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی چیئرپرسن ظاہر کر کے پولیس سے پروٹوکول اور سرکاری مراعات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ مہناز سعید کی جانب سے خود کو وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی چیئرپرسن ظاہر کرنے کے دعوے کی جانچ پڑتال کی۔

ترجمان کے مطابق ملزمہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود ایک شخص نے خاتون کا تعارف وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی فوکل پرسن اور چیئرپرسن کے طور پر کروایا اور جی ٹی روڈ چھاؤنی چوک کے قریب پولیس سے حفاظتی پروٹوکول طلب کیا۔

معاملہ مشکوک محسوس ہونے پر پولیس نے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل سے رابطہ کیا، جہاں سے مذکورہ خاتون سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا گیا اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی گئی۔

پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی، جس کے بعد دونوں افراد کو گاڑی سمیت تھانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دورانِ تفتیش ملزمہ کے تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ وہ جعلی حیثیت اختیار کر کے پولیس اور دیگر اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی جانب سے جعلی سرکاری شناخت یا عہدہ ظاہر کر کے سرکاری مراعات حاصل کرنے کی کوشش قانوناً جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
57%
3 m/s
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
27 °C
منگل
27 °C
بدھ
17 °C

تازہ ترین

جہلم میں 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
12 نومبر, 2026
منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع

1 ستمبر, 2026

پنڈدادنخان: محکمہ صحت کی انسداد اتائیت مہم، جعلی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار، میڈیکل اسٹور سیل

9 مئی, 2026

جہلم میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے مابین چھریاں چل گئیں، خاتون سمیت 5 افراد زخمی

3 جون, 2025

جہلم: سیاسی و سماجی شخصیت راجہ کامران حیات کا بھتیجا راجہ حسن جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک

30 دسمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں