Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بارسلونا؛ اوورسیز پاکستانیز کی تنظیم ہوپ کا کنونشن، مراد علی وزیر ساجد تارڑ کی شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بارسلونا؛ اوورسیز پاکستانیز کی تنظیم ہوپ کا کنونشن، مراد علی وزیر ساجد تارڑ کی شرکت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بارسلونا: ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین مہران تارڑ، صدر شیخ سعید، ایگزیکٹو ممبران، بورڈ ممبران، اسپین ٹیم اور ہوپ کے ہر ممبر کی محنت و کوشش سے بارسلونا میں اوورسیز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سر پرست ہوپ آف پاکستانیز اوورسیز ساجد تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔

ساجد تارڑ اور قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کے ہال میں پہنچنے پر ان کا استقبال کیا گیا۔ کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمٰن اور قدیر اے خان نے حاصل کی۔

پاکستان کا قومی ترانہ قونصل جنرل مراد علی وزیر اور ہال میں موجود تمام افراد نے مل کر پڑھا۔ کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے مسائل حل ہوں گے، شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

چوہدری محمد جعفر، چوہدری ساجد گوندل، چوہدری مہران تارڑ اور دیگرنے خطاب میں کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اس فورم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، یہ خالصتاً فلاحی کاموں اور مسائل میں جکڑے اوورسیز کی آواز بنے گا۔

مقررین نے کہا کہ جب ہمیں اس فورم پر سیاست کی بھنک پڑی تو اہم اس سے الگ ہو جائیں گے۔ ساجد تارڑ کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے خطاب میں کہا کہ منڈی بہاؤالدین کے لوگ ملنسار، خدمت گزار اور انسانیت کیلئے کام کرنے والے ہیں۔ میت پاکستان بھیجنے کے حوالے سے جو بات اس فورم سے ہوئی ہے میں کہوں گا کہ یہاں بہت ساری ایسوسی ایشنز ہیں جو یہ کام کر رہی ہیں آپ لوگوں کو چاہئے کہ ان میں سے کسی کا بھی حصہ بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ اس وزن کو برداشت کر سکیں، ہم ان سماجی کام کرنے والوں کی طرف دیکھتے ہیں اور ان کی مدد سے میت کو پاکستان بھجواتے ہیں۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ میں جب بھی بارسلونا آیا ہوں ڈھیروں محبتیں ملی ہیں، میں ان کا مقروض ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ ہم نے خود اپنا ترانہ پڑھا ہے مجھے امید ہے کہ آئندہ آپ اسپین کا قومی ترانہ بھی پڑھیں گے، آج میں آپ کو اپنی 35سال تارک وطن والی زندگی کا تجربہ بتاتا ہوں کہ آپ اس وقت تک کامیاب ہو ہی نہیں سکتے جب تک آپ جہاں سے رزق کماتے ہیں اس مٹی سے محبت نہ کریں، جب تک آپ اس ملک سے مخلص نہیں ہوں گے آپ کامیاب نہیں ہوں گے، آپ یہاں مضبوط ہوں گے تو پاکستان میں آپ کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری ساری زندگی سیاست میں گزری ہے میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست کریں لیکن پاکستان میں نہیں یہاں اسپین کی سیاست کا حصہ بنیں اور میں اسی پیغام کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اب جب اسپین میں انتخابات ہوں تو آپ لوگ مل کر اپنا ایک نمائندہ ضرور کھڑا کریں اور میں آپ لوگوں کی انتخابی مہم چلانے کے لئے یہاں آؤں۔

انہوں نے کہا کہ ہوپ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ بہت ساری آرگنائزیشز موجود ہیں اور وہ کام بھی کر رہی ہیں لیکن ہم وہ کام کریں گے جو یہ تنظیمات نہیں کر رہیں، ڈنکی لگا کر آنے والے لوگوں کے مسائل کو حل کریں گے جس پر آج تک کسی نے توجہ نہیں دی، آپس میں بھائی چارہ قائم کریں جو وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اور یہ ثواب کا بھی کام ہے۔

ساتھیوں نے کہا کہ سیاست ہوئی تو چھوڑ جائیں گے میں کہتا ہوں کہ اگر سیاست ہوئی تو میں خود سب سے پہلے اس پلیٹ فارم کو چھوڑ دوں گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
66%
1 km/h
اتوار
31 °C
پیر
33 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں اسلحے کی نوک پر دکاندار کو دھمکیاں دینے والے متعدد افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
17 اکتوبر, 2026
نور ویلفیئر سوسائٹی کا ماحول دوست اقدام، گرین پاکستان مہم کے تحت جہلم سپورٹس کمپلیکس میں پودوں کی تقسیم
17 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کی دو اہم کارروائیاں، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
17 اکتوبر, 2026
عالمی یوم خوراک پر جہلم میں آگاہی واک، محفوظ خوراک اور غذائی تحفظ کے فروغ کا عزم
17 اکتوبر, 2026
جہلم میں مہنگائی کا طوفان، پٹرولیم مصنوعات، سبزیاں، پھل، چکن اور دودھ دہی غریب اور سفید پوش طبقے کی پہنچ سے باہر
17 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان اور برطانیہ کے معاشی اور تجارتی تعلقات بہترین ہیں، اشتیاق احمد، حافظ عبداللّٰہ، غضنفرعلی

19 اکتوبر, 2023

یونان میں دوران پولیس حراست پاکستانی تارکین وطن کی موت، تحقیقات شروع

28 ستمبر, 2024

آسٹریلیا میں مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا کنونشن، 6 ہزار سے زائد افراد شریک

4 اکتوبر, 2023

75 سالہ پاکستانی شخص پیراں دتہ خان کو برطانوی پولیس افسر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی

10 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں