Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی میں سیاحوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی میں سیاحوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

تھائی لینڈ نے نئی ویزا اسکیم کے ذریعے سیاحوں کو بھی ملک میں دیر تک قیام کرنے اور وہاں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈیسٹی نیشن تھائی لینڈ ویزا (ڈی ٹی وی) نامی اس نئی ویزا اسکیم کا آغاز 15 جولائی کو کیا گیا تھا جس کا مقصد وہ لوگ جو آن لائن گھروں سے کام کرتے ہیں یا آفس جائے بغیر کہیں سے بھی ڈیجیٹل ذرائع سے اپنی ڈيوٹی کر سکتے ہیں، یا اس طرح کے فری لانسرز اور جنہیں ڈیجیٹل خانہ بدوش کہا جاتا ہے، انہیں ملک میں 180 دن تک رہنے کی اجازت ہونے کے ساتھ ہی بطور سیاح کام کرنے بھی اجازت ہو گی جب کہ ایسی سفری دستاویز 5 سال کے لیے کارآمد ہوں گی۔

تھائی لینڈ کے قونصلر امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ناروچائی ننناد نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ 47 سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے تقریباً 1200ڈی ٹی وی ویزا پہلے ہی باضابطہ طور پر منظور ہو چکے ہیں، اب بھی 40 سے زیادہ سفارت خانے اور قونصل خانے ایسے ہیں جن کی جانب سے ابھی تک ڈی ٹی وی ویزوں کی تعداد فراہم نہیں کی گئی ہے کیونکہ ان کے درخواست دہندگان کو ای ویزا سسٹم کے ذریعے ریکارڈ نہیں کیا جاتا ہے۔

ویزا کی درخواست کیسے دی جاتی ہے؟

ڈی ٹی وی ویزا کے لیے بطور ریموٹ ورکر، فری لانس یا ڈیجیٹل خانہ بدوش درخواست دینے کے لیے ایک درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 20 سال ہونی چاہیے اور اس کا تعلق بھی ان 93 اہل ممالک میں سے بھی ہونا چاہیے جن کے لیے ملک نے ویزا کی سہولت مہیا کی ہے۔

اس کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں، پاسپورٹ یا سفری دستاویز، درخواست گزار کا موجودہ مقام، مالی استحکام کا ثبوت، گزشتہ 6 ماہ میں تنخواہ کی پرچی کا ثبوت، غیر ملکی ملازمت کا معاہدہ، آجروں کے کاروبار کا لائسنس اور پیشہ ورانہ پورٹ فولیو وغیرہ شامل ہیں۔

ڈی ٹی وی ویزا کی فیس 10 ہزار تھائی کرنسی یعنی 291 امریکی ڈالر ہے، درخواست دہندگان کو تقریباً 5 لاکھ تھائی کرنسی یعنی تقریباً ساڑھے 14 ہزار امریکی ڈالر کے برابر کے فنڈز کا ثبوت بھی دکھانا ہوگا۔

آفس نہ جانے والے ملازمین کیلئے تھائی لینڈ معروف مقام کیوں؟

تھائی لینڈ طویل عرصے سے سیاحوں کے طویل قیام کے لیے ایک مقبول مقام رہا ہے لیکن اس ملک کو سیاحوں کے پاس قانونی ویزا یا ورک پرمٹ نہ ہونے جیسے مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔

حالیہ برسوں میں بہت سے سیاح غیر قانونی طور پر ملک میں رہ کر دور سے کام کرتے رہے ہیں، اس کے لیے انہیں نیا ویزا لینے یا ویزا میں توسیع کرانی پڑتی ہے تاکہ وہ اپنا عارضی قیام جاری رکھ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
few clouds
23° _ 23°
47%
3 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
21 °C

تازہ ترین

جہلم: زرعی شعبے کی بہتری اور کاشتکاروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، علیزہ ریحان
19 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشن، 439 افراد کی چیکنگ، دو ملزمان گرفتار
19 اکتوبر, 2026
جہلم میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، فی کلو 480 روپے تک فروخت
19 اکتوبر, 2026
جہلم: عوامی مسائل کا حل، محکموں کے درمیان رابطہ کاری اور جاری اقدامات کی نگرانی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
19 اکتوبر, 2026
جہلم: بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کے لیے کھادوں کے استعمال سے متعلق سفارشات جاری
19 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کینیڈا نے غیر ملکی طلبہ کو ورک پرمٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی

19 فروری, 2024

عازمیں حج کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات، وزارت مذہبی امور کا متعلقہ حکام سے رابطہ

21 فروری, 2024

گھر بیٹھے امریکی کمپنیوں سے سالانہ ایک لاکھ ڈالر تنخواہ چاہیے، تو پھر دیر کس بات کی؟

28 مارچ, 2024

سخت انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ویزا رولز سے برطانوی جامعات پریشان

11 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں