Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری

عامر کیانیویب ڈیسک
عامر کیانی
ویب ڈیسک
17 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم/ میرپور: نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، ریسکیو ٹیموں نے دو بچوں کی لاشیں تلاش کر لیں، تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نہر اپر جہلم میں دینہ کے رہائشی تین کم سن بچوں کو مبینہ طور پر ان کے والد کی جانب سے پھینکے جانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ریسکیو ٹیموں نے دو بچیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ بچے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق منگلا روڈ دینہ کی رہائشی بچوں کی والدہ عنبرین اشرف کی مدعیت میں تھانہ منگلا پولیس نے سابق شوہر اور دو نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 363 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تین بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچوں کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کی نیت سے اغوا کیا گیا۔

مدعیہ کے مطابق اس کی شادی تقریباً 9 سال قبل ہوئی تھی، تاہم شوہر کے نامناسب رویے کی وجہ سے اس نے عدالتی خلع حاصل کرلی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق 15 ستمبر کو منگلا روڈ پر ایک بیکری کے سامنے سے بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔

بعد ازاں پولیس کے مطابق سابق شوہر زیشان فاروق بچوں کو سیر کروانے کے بہانے لے گیا اور مبینہ طور پر انہیں کھڑی شریف کے قریب نہر اپر جہلم میں پھینک دیا۔

ریسکیو 1122 میرپور اور پاوندہ واٹر ریسکیو میرپور کی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوسرے روز 8 سالہ فجر ذیشان اور 3 سالہ نور فاطمہ کی لاشیں ریکور کرلی گئیں، جبکہ 5 سالہ عمر ذیشان کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام اندھیرا ہونے کے باعث نہر میں سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا، آج صبح دو بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں تیسرے بچے کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میرپور سردار نجم سدوزئی کے مطابق ریسکیو ٹیمیں مسلسل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور تیسرے بچے کی ریکوری تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

واقعے نے جہلم اور میرپور سمیت گردونواح میں شدید تشویش اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کی تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
46%
1 km/h
جمعرات
32 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
37 °C

تازہ ترین

جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026
سوہاوہ: منشیات کیس کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او تبدیل، راجہ ضمیر ایس ایچ او تعینات، چارج سنبھال لیا

23 اپریل, 2025

ریسکیو 1122 نے منگلا کے قریب دریائے جہلم میں پھنسے 4 افراد کو بچا لیا

25 فروری, 2024

موٹروے پولیس افسران نے گونگے بہرے بچے کو اسکے والد اور دادی اماں کے حوالے کر دیا

9 جولائی, 2024

آج ہی گھربیٹھے ایپس سے پیسہ کمانا شروع کریں

11 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں