Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: غیرقانونی حجاج کی آمد روکنے کیلئے سمارٹ سسٹم منصوبے پر غور
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

غیرقانونی حجاج کی آمد روکنے کیلئے سمارٹ سسٹم منصوبے پر غور

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ریاض: سعودی عرب نے غیرقانونی حجاج کو روکنے کے لیے سمارٹ سسٹم منصوبے پر غور شروع کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مملکت میں غیرقانونی حجاج کی آمد کا سلسلہ روکنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرام نافذ کرنے پرغور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں حجاج کی تعداد کو کنٹرول اور منظم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لیے ایسی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جو عازمین حج کے سعودی عرب پہنچتے ہی ان کی شناخت کا ڈیٹا محفوظ کرے گی اور ان کی رہائش کے امور کی بھی معلومات اپ ڈیٹ رکھنے کی اہل ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سمارٹ کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے حجاج کی نقل و حرکت اور ان کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ کی جائیں گی، عازمین کو ایسے سمارٹ کارڈز فراہم کی جائیں گے جن پر ان کی مکمل معلومات موجود ہوں گی۔

مجوزہ سسٹم کو مکہ مکرمہ شہر کے داخلی اورخارجی راستوں کے علاوہ مشاعر مقدسہ، ہوئی اڈوں، حرمین شریفین کے دروازوں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں حجاج کی رہائشی عمارتوں میں نصب کیا جائے گا تا کہ نگرانی کا عمل جامع انداز میں کیا جاسکے، وزارت حج و عمرہ نے ہدایت کی ہے کہ اس مقصد کے لیے فراہم کی جانے والی ٹیکنالوجی استعمال میں آسان ہو اور وہ دیگر سسٹم کے ساتھ باسانی ضم ہو کر بہتر طورپر کام کرسکے۔

علاوہ ازیں وزارت کی جانب سے جاری انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں آنے والے زائرین اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزاریں ، راہداریوں اور صحن میں لیٹنا و آرام کرنا مناسب نہیں، راستوں پر لیٹنے یا سونے سے دیگر افراد کو دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس کی وجہ سے راستے بھی بند ہوجاتے ہیں جس سے راہدایوں میں جانے والوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر ان راستوں پر قطعی طورپر نہ بیٹھیں جو ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے مخصوص ہیں ، دیگر زائرین کی سہولت کا بھی خیال رکھیں جو ان راستوں سے گزرتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
70%
3 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C
پیر
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

لاس اینجلس؛ امریکا کی مشہور کاروباری اور شوبز شخصیات اور ان کے راکھ بنے عالیشان محلات کی تصاویر

10 جنوری, 2025

امریکی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ’اسرائیل کی زبان‘ میں خطاب

24 ستمبر, 2024

سعودی عرب دنیا کے 82 فیصد کارکنوں کا پسندیدہ ملک بن گیا

18 جنوری, 2024

طیارے کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی کی ویڈیو بنانے پر فلائٹ اٹینڈنٹ گرفتار

21 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں