Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امارات کے وزٹ ویزہ کی مانگ اور منظوری میں اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امارات کے وزٹ ویزہ کی مانگ اور منظوری میں اضافہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: دبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزہ کی بکنگ میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وزٹ ویزوں کی منظوری میں اضافہ ہو رہا ہے کیوں کہ درخواست دہندگان تیزی سے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر رہے ہیں، اس سے قبل زیادہ تر وزٹ ویزا مسترد کیے جا رہے تھے کیوں کہ درخواست دہندگان قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے

تاہم حکام کے ساتھ ساتھ ٹریول ایجنسیوں کی جانب سے آگاہی مہموں نے وزیٹرز کو قواعد و ضوابط پر عمل کرنے پر مجبور کیا ہے، وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات آنے والوں کو ریٹرن ٹکٹ، رہائش کا ثبوت اور ایک مخصوص رقم اپنے ساتھ رکھنا ضروری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خاص طور پر دبئی میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں، امیر ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں مقامی طور پر سیاحوں کی طرف سے زیادہ اخراجات ہوتے ہیں، 2024ء کے پہلے 11 مہینوں کے دوران 16 ملین سے زائد سیاح دبئی آئے۔

عرب ورلڈ ٹورازم کے آپریشنز مینیجر شیراس شرف نے کہا کہ ’ان کی فرم نے 2024ء کی آخری سہ ماہی میں وزٹ ویزوں کی منظوری کی شرح میں تقریباً 5 سے 6 فیصد اضافہ دیکھا ہے، یہ اس سے پہلے کے 1 سے 2 فیصد اضافے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے‘۔

اسی طرح مسافر ڈاٹ کام میں B2C کے اسسٹنٹ نائب صدر رکین شیٹھ کا کہنا ہے کہ ’دبئی جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ویزہ فروخت ہونے والے مقامات میں سے ایک ہے کیوں کہ لوگ متحدہ عرب امارات جیسے ملک میں اپنے گھر میں محسوس کرتے ہیں، اگر درخواست دہندگان حقیقی دستاویزات منسلک کرتے ہیں تو اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ان کے ویزے مسترد کیے جائیں، لہٰذا اسی لیے منظوری کی شرحوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاریخی طور پر ہم نے دبئی شاپنگ فیسٹیول کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ سردیوں کے موسم میں کاروبار میں اضافہ دیکھا ہے، ہم آنے والے مہینوں میں سیاحوں کی تعداد میں 20 سے 25 فیصد اضافہ دیکھ رہے ہیں‘۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
4 km/h
منگل
36 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رعایت ختم، یورپی یونین کے ممالک جانے والوں کو اپنے پاسپورٹ کی معیاد چیک کرنے کا انتباہ

30 مارچ, 2024

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست : پاکستان کا کونسا نمبر؟

9 جنوری, 2025

جاپان کا 8 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو ورک ویزا دینے کا عندیہ

5 اپریل, 2024

ایک کروڑ لو ملک چھوڑو، یورپی ملک کی تارکین وطن کو واپس اپنے ملک بھیجنے کیلئے پرکشش آفر

13 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں