Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ستمبر میں 3173 افراد کو ریسکیو کیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ستمبر میں 3173 افراد کو ریسکیو کیا

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
3 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ ستمبر 2026 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ ستمبر کے دوران بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3173 افراد کو ریسکیو کیا۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 1363 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ فوری طبی امداد کے بعد 1726 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم نے ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 3263 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا۔ ان میں 404 روڈ ٹریفک حادثات، 2354 میڈیکل ایمرجنسیز، 17 آتشزدگی کے واقعات، 34 کرائم ایمرجنسیز، ایک ڈوبنے کا واقعہ اور 453 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔

ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ ستمبر کے دوران بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت برقرار رکھی اور اوسطاً 7.9 منٹ کے رسپانس ٹائم میں متاثرہ افراد تک پہنچ کر ریسکیو سروسز فراہم کیں۔

کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ماہ ستمبر کے دوران ہائی رائز بلڈنگز کے فائر سیفٹی سروے بھی کیے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، جن میں متعلقہ افراد کو ہنگامی حالات سے نمٹنے اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی گئی۔

ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ستمبر کے دوران مختلف ہسپتالوں میں فائر سیفٹی ڈرلز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد ہسپتال انتظامیہ اور عملے کو آگ لگنے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری، مؤثر اور منظم حفاظتی اقدامات، فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کرنا تھا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع جہلم سے مجموعی طور پر 144 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد نے ماہ ستمبر کے دوران ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر وقت قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو بروقت اور بہترین انداز میں سروسز فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
53%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
38 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
27 °C

تازہ ترین

جہلم میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر مبینہ قبضوں کا انکشاف، سینکڑوں کنال تاحال واگزار نہ ہوسکی
3 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
3 اکتوبر, 2026
جہلم: 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش سانحہ ہے، سید خلیل حسین کاظمی
3 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
3 اکتوبر, 2026
دینہ: امجد محمود سیٹھی کا جہلم چیمبر آف کامرس کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے پر روہتاس میں پرتکلف عشائیہ
3 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی اور کنٹرولر امتحانات کے دینہ اور سوہاوہ کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے

12 ستمبر, 2024

جہلم میں دو منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

14 نومبر, 2023

جہلم: فلاحی کمیٹی مجاہدہ آباد کا قابل تحسین اقدام، 330 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

16 مارچ, 2026

جہلم میں مہنگائی کا طوفان، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

24 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں