جہلم: ایس ایل ایس کالج جہلم میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور قومی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے ملی نغمے پیش کیے اور حب الوطنی سے سرشار تقاریر کیں۔
اس موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔
تقریب کی نمایاں خصوصیت ایس ایل ایس کالج کے طلبہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہنا تھا۔ کالج کے ایک طالب علم نے آئیلٹس میں 7 اعشاریہ 5 بینڈ حاصل کیے، جبکہ برطانیہ کے میرج انگلش A1 ٹیسٹ میں ایک مرتبہ پھر 100 فیصد کامیابی حاصل ہونے پر ادارے کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
تقریب کے دوران کمپیوٹر کورسز، اسپوکن انگلش اور گرافک ڈیزائننگ میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایل ایس کالج و چیئرمین انکریڈیبل جہلم نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ حب الوطنی، محنت اور آگے بڑھنے کے جذبے سے بھی آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب میں ایس ایل ایس کالج کی تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایس ایل ایس کالج جہلم خطے کا واحد آئیلٹس آفیشل ٹیسٹ و ٹریننگ سینٹر ہے، جہاں طلبہ کو آئیلٹس ٹیسٹ کی سہولت میسر ہونے کے باعث ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں رہتی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ایس ایل ایس کالج گزشتہ 26 سال سے زائد عرصے سے جہلم اور خطے میں معیاری تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے اور طلبہ کو جدید تعلیمی و فنی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرامز جاری رکھے ہوئے ہے۔
تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد!


