جہلم: جہلم کے شہری سوئی گیس کی اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
گرمیوں کے موسم میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سردیوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر ہوتی ہے۔ گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین لکڑیاں یا ایل پی جی سلنڈرز بھراکر گھروں میں استعمال کرتے اور بچوں کے لیے کھانا تیار کرتے ہیں۔
سوئی گیس کی اعلانیہ غیر اعلانیہ بندش پر محکمہ سوئی گیس کی انتظامیہ اور منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی شہریوں کوریلیف مہیا کرنے کی بجائے مکمل لاتعلقی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جہلم شہر اور ملحقہ آبادیوں میں حسب سابق روایت اس سال بھی صارفین کو سردیوں میں سوئی گیس میسر نہیں ہوگی۔
شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پٹرولیم سے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


