جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری، دو منشیات فروش ملزمان گرفتارکر کے چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے1 کلو 520 گرام برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد انجم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button