Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کوئٹہ میں شہید ہونے والے پنڈدادنخان کے بہادر سپوت کو کندوال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کوئٹہ میں شہید ہونے والے پنڈدادنخان کے بہادر سپوت کو کندوال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

محمد وسیمویب ڈیسک
محمد وسیم
ویب ڈیسک
4 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: کوئٹہ میں شہید ہونے والے پنڈدادنخان کے بہادر سپوت ایف سی کے جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں کندوال سے تعلق رکھنے والے فرنٹیئر کور کے جوان شہید محمد فیصل ریاض کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ فوجی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کو سلامی دی گئی اور قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

محمد فیصل ریاض کوئٹہ میں دورانِ ڈیوٹی وطنِ عزیز پر قربان ہوئے۔ شہید کی میت جونہی آبائی گاؤں پہنچی تو فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نمازِ جنازہ میں شریک افراد نے شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔

شہید محمد فیصل چار بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے اور ان کی شادی محض پانچ ماہ قبل ہوئی تھی، جبکہ وہ اپنے گھر کے واحد کفیل بھی تھے۔ ان کے والد پہلے ہی انتقال کر چکے تھے اور گھر کی تمام ذمہ داریاں انہی کے کندھوں پر تھیں۔

کندوال گاؤں ضلع جہلم میں سب سے زیادہ شہداء دینے والے علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں کے باسیوں کی وطن کے لیے قربانیاں ایک روشن روایت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ شہید محمد فیصل کی شہادت بھی اسی عظیم سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شہریوں نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

فردوس عاشق اعوان کے فواد چودھری سے متعلق بیان پر حبا فواد کا ردعمل آ گیا

5 نومبر, 2023

دنیا میں آن لائن رابطے معمول پر آنے کے باوجود پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست

5 اگست, 2024

جہلم: مہنگائی کے بے رحم جھٹکوں نے عوام کو بے بس کر دیا، سرکاری نرخنامے نظرانداز

7 فروری, 2025

جہلم پولیس کی کارروائی، خاتون منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس و آئس برآمد

31 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں