Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں شہریوں کو قتل کرنے والے دو مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں شہریوں کو قتل کرنے والے دو مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی

عامر کیانی
عامر کیانی
28 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں عدالت نے قتل کے مقدمات میں ملوث دو مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان اور سوہاوہ میں دو مختلف قتل کے مقدمات میں عدالتوں نے اہم فیصلے سناتے ہوئے دو مجرمان کو عمر قید اور بھاری مالی جرمانوں کی سزائیں سنادیں۔ دونوں مقدمات میں جہلم پولیس کی بہترین تفتیش، ٹھوس شواہد اور مؤثر عدالتی پیروی فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

تحصیل پنڈدادنخان میں قتل کے مقدمہ نمبر 98/23 بجرم 302/324/109/337(A-ii)/337(L-ii)/337(v-i)/148/149 تھانہ جلالپور شریف میں عدالت نے مرکزی مجرم حمزہ ناز کو جرم ثابت ہونے پر سزاۓ عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مزید برآں 337-Fvi میں اسے سات سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

مجرم نے سال 2023 میں قتل کا ارتکاب کیا تھا۔ مقدمے کی تفتیش کے دوران جہلم پولیس نے نہ صرف ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا بلکہ ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، جس کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

ادھر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں قتل کے مقدمہ نمبر 172/24 بجرم 302/109/147/148 تھانہ سوہاوہ میں بھی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم خاور ظہیر کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مجرم نے سال 2024 میں یہ قتل کیا تھا۔ پولیس نے مقدمے کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی، ملزم کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے دونوں مقدمات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس کے ساتھ نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
جمعہ
26 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

5 جون, 2025

ضلع جہلم میں غیر قانونی نقشہ نویسوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متوقع

7 مئی, 2025

ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

22 ستمبر, 2024

ضلع جہلم کو پولیو سے پاک رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

11 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں