جہلم: قتل یا خودکشی؟، جہلم کے قبرستان سے 26 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ سول لائن کے علاقےمیں مہدی شاہ قبرستان سے 26 سالہ نوجوان زین علی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پھندا لگی لاش کو درخت سے اتار کر ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کردیا گیا۔
@jhelumupdates قتل یا خود کشی؟؛ جہلم کے قبرستان سے 26 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت زین علی کے نام سے ہوئی ہے جو محلہ مہدی شاہ کا رہائشی تھا۔ واقعے کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے، جو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، اس بارے میں حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔ ابتدائی طور پر تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی صورتحال مزید واضح ہوگی۔

