ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جہلم کا سوہاوہ کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

سوہاوہ: عام انتخابات کے حوالے سے تحصیل سوہاوہ میں پولنگ اسٹیشنوں کے لئے مختص مختلف پولنگ اسٹیشن پر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے دورہ کیا۔

تحصیل ریٹرننگ آفیسر اور دیگر حکام نے الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے کئے گئے اقدامات پر ڈی آر او/ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ جنرل الیکشن کے حوالے سے ہر قسم کے اقدامات بلا تاخیر مکمل کئے جائیں اور کسی قسم کی کمی یا بد انتظامی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button