Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عزت اطاعتِ الٰہی میں اور ذلت دین سے دوری میں ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عزت اطاعتِ الٰہی میں اور ذلت دین سے دوری میں ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
31 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ عزت و ذلت کا معیار یہ ہے کہ جتنا کوئی اطاعت الٰہی پر کاربند ہو وہ اتنا عزت دار ہے اور جتنا دین سے دور ہو گا اتنا وہ ذلیل و خوار ہو گا۔ شعبہ تصوف عین دین اسلام کے تحت ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف،ایمان کی مضبوطی اور قلوب کی اصلاح کے ساتھ ساتھ بندہ مومن کے اعمال کو صراط مستقیم پر لے آتا ہے۔ شعبہ تصوف کو جادو سے چھٹکارا،بیماریوں کا علاج،جنات کے اثرات کو ذائل کرنے کے لیے سمجھ لیا گیا ہے یہ سب شعبہ تصوف میں مقصود و مطلو ب نہیں ہے۔ سالک اپنی عبادات خالص اللہ کی رضا کے لیے اختیارکرتا ہے۔ یہ اللہ اللہ بندے کی سوچ اور فکر کو بھی راہ راست پر لے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے وہ معنی اور مفاہیم وہ لیے جائیں جو نبی کریم ﷺ نے تعلیم فرمائے ہیں۔اپنی مرضی،اپنے مطلب اور اپنے فائدے کے لیے کسی طرح کے معنی اور مفاہیم کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔قرآن کریم حق کے مخالف کھڑے ہونے والے کو اندھا ارشاد فرماتا ہے ظاہری آنکھوں سے تو دیکھ رہا ہوتا ہے لیکن وہ اندھا ہے چونکہ وہ سائے کو دیکھ رہا ہے اصل کو نہیں دیکھ رہا۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ جب ایمان مضبوط ہوتا ہے پھر بندہ سائے کی بجائے اصل کو دیکھتا ہے اور اصل آخرت ہے جو ہمیشہ کی زندگی ہے۔جب ہم فرائض کی ادائیگی نہیں کرتے،حلال وحرام کی تمیز نہیں کرتے پھر ہمارا ایمان کمزور ہوتا ہے۔جب ایمان کمزور ہوتا ہے پھر بندہ سمجھتا ہے یہی دنیا سب کچھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بندہ مومن جب اللہ کی واحدنیت کا اقرار کرتا ہے کلمہ پڑھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہر شئے کا رد کر کے مانتا ہے۔تو عزت کی بنیاد وہی ہو گی جو اللہ نے مقرر فرمائی ہے۔عزت اللہ کے لیے ہے اللہ کے انبیاء ؑ کے لیے ہے۔ہمارے ذمہ یہ ہے کہ ہم ہر کام کی نسبت اللہ کی طرف کریں اسی میں خیر ہے اللہ کے ہر حکم میں خیر ہے۔جب ہمارا ہر کام اللہ کی رضا کے لیے ہوگا تو ہماری زندگیوں میں پاکیزگی پیدا ہو گی۔ہمارے اعمال میں یہ کیفیت ہوگی کہ میں اپنے اللہ کے روبرو ہوں۔اور اپنے ہر عمل کا جواب بھی دیناہے۔

یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع یکم اور 2 فروری بروز ہفتہ اتوار منعقد ہوگا جس میں پاکستان بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ شرکت کریں گے۔ امیر عبدالقدیر اعوان اتوار دن گیارہ بجے خطاب کریں گے اور خصوصی دعا بھی ہوگی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
54%
1 km/h
جمعہ
28 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ملک بھر میں یکم سے 6 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

31 جولائی, 2024

جہلم پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

25 مئی, 2025

15 جنوری سے پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

11 جنوری, 2024

کم عمری میں شادی پر پابندی کا آرڈیننس منظور، کرمنل ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی

14 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں