جہلم: کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام مسلمان حضرت عیسیٰؑ کو اللہ تعالی کا برگزیدہ اور سچا پیغمبر مانتے ہیں۔ کرسمس محبتیں بانٹنے کا تہوار ہے، مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس مہر محمد الیاس نے ڈیجیٹل میڈیا کے وفد سے کرسمس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت مسلمانوں کے لیے بھی اتنا ہی باعث مسرت ہے جتنامسیحی برادری کے لیے، ہم اپنے مسیحی بہن بھائیوں کیساتھ مل کر 25 دسمبر کو جوش و خروش کے ساتھ کرسمس منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری محب وطن ملک و قوم پر جان نچھاور کرتی ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔


