جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے میٹرک کے امتحانی مراکز کے دورے کئے۔
ڈی پی او جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ امتحانات کے کامیاب، پر امن اور شفاف انعقاد کے لئے شہر کےمختلف امتحانی سنٹرز کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے طلباء کو محنت ، ایمانداری اور لگن کے ساتھ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی، کامیابی کے لئے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں۔
ڈی پی او جہلم نے امتحانی عملہ سے سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور امتحانی عملہ کو یقین رہانی کروائی کہ امتحانات کا شفاف انعقاد ممکن بنانے کے لئے جہلم پولیس کا تعاون آپ کو ہمہ وقت حاصل رہے گا ، کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس فوری حرکت میں آئے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اور روشن چہرہ ہیں جنہیں مہذب اور قابل بنانا ہم سب کا فرض ہے۔
دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ اور ایس ڈی پی اوز سرکلز نے میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے امتحانی عملہ سے سیکیورٹی اور نقل مافیا کی روک تھام کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


