برسلز: یورپی یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے برسلز میں کویت کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور کویت کے سفیر سے کویت کے مرحوم سربراہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
Amb @amnabaloch4 visited @KuwaitEmbassyBE to offer condolence on the sad demise of His Royal Highness Shiekh Nawaf Al Ahmad Al Jaber Al Sabah,late Emir of Kuwait.
🇵🇰 stands in complete solidarity with the Royal family & the people of 🇰🇼 in this hour of grief
🇵🇰🤝 🇰🇼 @NawafNafe3 pic.twitter.com/Y6CXOzrBhK
— Pakistan Embassy Belgium (@EmbassyPakBel) December 18, 2023
اس موقع پر سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے زور دے کر کہا کہ پاکستان ایک سچے دوست اور کٹر حامی کے کھو جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے جسے علاقائی استحکام، عالمی ترقی کیلئےان کے غیر متزلزل عزم اور سرحدوں کے پار ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ان کے بصیرت انگیز کردار کیلئے یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان، کویت کے عوام اور شاہی خاندان کے سفیر کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستان کی طرف سے محسوس کئے گئے، نقصان کے گہرے احساس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران احترام کے اظہار کے طور پر سفیر پاکستان نے کویت کے سفارت خانے میں تعزیتی کتاب میں یکجہتی کا پیغام بھی تحریر کیا۔


