جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں دو افراد نے ایک اشتہاری مجرم کو بھاگنے میں معاونت فراہم کی، جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔


