Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں حبا فواد نے استدعا کی کہ اسلام آباد کی حدود میں فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،فواد چوہدری اس وقت کن مقدمات میں قید ہیں ،سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے ریکارڈ طلب کیا جائے،فواد چوہدری کی اہلیہ نے ایڈووکیٹ قیصر امام کے توسط سے درخواست دائر کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئی درخواست دائر کردی

اسلام آباد کی حدود میں فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، استدعا

فواد چوہدری اس وقت کن مقدمات میں قید ہیں ،سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے… pic.twitter.com/Tg9s38WLFx

— Aadil Saeed Abbasi (@AadilSaeed1212) January 29, 2024

قبل ازیں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے پروڈکشن آر ڈر جاری کرنے کی استدعا کر دی۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل جانے کی اجازت بہت مشکل سے ملتی ہے ، اپنے موکل سے ملنے میں بھی ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری استدعا ہے کہ میرے موکل کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے الیکشن کمیشن میں ملاقات کرائی جائے تاکہ ان کے ساتھ کیس کے حوالے سے بات چیت ہو سکے۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عام انتخابات سے اپنے گروپ سمیت دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناؤ ہی نہیں تو انتخابات کا کیا مقصد ہے، جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں سنیں اور سر دھنیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، اسے دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔فواد چوہدری نے خط میں مزید لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: نئے کرش پلانٹس کی منظوری ماحولیاتی قوانین سے مشروط ہوگی، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

17 مارچ, 2026

جہلم: سبزی و فروٹ منڈی میں خریداروں کا استحصال، خودساختہ مہنگائی پر شہری سراپا احتجاج

29 ستمبر, 2025

سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے پروفیشنل گروپ اور ہم خیال دوستوں کا اجلاس، اکرام الحق شیخ کی حمایت کا اعلان

20 اپریل, 2025

شہریوں کے مسائل میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

7 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں