الیکشن میں عوام جماعت اسلامی کی باکردار قیادت کو منتخب کریں، سید ضیاء اللہ بخاری، ڈاکٹر قاسم محمود

دینہ: نیو ہڈالی میں سیٹھی طارق کی جانب سے جماعت اسلامی کے انتخابی جلسہ کاانعقاد کیا جس کی صدارت پیر سیدریاض شاہ آف پیرپچھرشریف نے کی۔

جلسہ میں حلقہ این اے 60 سے امیدوار سید ضیاء اللہ بخاری اور حلقہ پی پی 24 سے امیدوار ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری نے شرکت کی جبکہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری اور سیدضیاء اللہ شاہ بخاری نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں سب پارٹیاں حکومت کرچکیں جنہوں نے مہنگائی کا تحفہ دیا۔ اب انتخاب کے وقت وہ ممبران اسمبلی جو پچھلے انتخابات میں کسی اور پارٹی سے تھے آج اپنے مفادات کےلئے دوسری پارٹی کے امیدوار بن کر آپ کے پاس آرہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عوام کو چاہیے اس دفعہ ان کا محاسبہ کریں اور جماعت اسلامی کی باکردار قیادت کو منتخب کریں جن کے ممبران اسمبلی، مئیر کراچی، خیبر میں وزرا رہے لیکن اپنا گھر نہیں بنایا بلکہ عوام کی خدمت کی، آٹھ فروری کو ترازو پر مہر لگاکر اسے کامیاب کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button