Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جب ہم اپنی ذات کو ترجیح دیں گے تو تفریق پیدا ہو گی، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جب ہم اپنی ذات کو ترجیح دیں گے تو تفریق پیدا ہو گی، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ہر بندہ بحیثیت انفرادی اپنے آپ کو رب کی دھرتی رب کے نظام کے مطابق لے آئے تو ماہ ربیع الاول کا وہ درس جوہمیں آپ ﷺ کی بعثت عالی سے ملتا ہے ہم اپنی زندگی کو دیکھیں کہ آیا میں کتنا صراط مستقیم پر چل رہا ہوں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ماہانہ اجتماع کے موقع پر بعثت رحمت عالم ﷺ پر خواتین و حضرات کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں مختلف نظام کی خرابیوں کی بات کرتے ہیں لیکن اگر ہم اپنے آپ کو درست کرنا شروع کر دیں تو معاشرہ ہم سے مل کر ہی بنتا ہے ان شاء اللہ یہ ایک ایک اکائی مثبت ہونے سے معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی کا باعث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ قرآن کریم کو پوری توجہ سے پڑھنے اورسننے والا کفر کرے، انکار کرے یا تجاوز کرے۔شرط یہ ہے کہ ہمارا اس پر ایمان ہو۔یہ قرآن کریم کی برکت اور اس کے اثرات ہیں کہ کلام ذاتی سے حفاظت الہیہ نصیب ہوتی ہے اور ایمان میں مضبوطی آتی ہے۔اللہ کا احسان ہے کہ ہم نماز میں قرآن سنتے ہیں ہمارے گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت ہوتی ہے،ہمارے بچوں کے سینوں میں قرآن کریم محفوظ ہے یہ اللہ کا بہت بڑا احسان ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔ہم زندگی کی روانی کو رحمت جانتے ہیں کہ میری رو ز کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں تو یہ اللہ کی بہت رحمت ہے۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جب آدم ؑ کا وجود گارے اور مٹی کے درمیان تھا میں تب بھی اللہ کا نبی اور رسول تھا۔نبی کریم ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں آپ ﷺ کی نسبت خالق مخلوق پر رحم فرما رہے ہیں۔آپ ﷺ مجسم رحمت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُمتی ہونے کا شرف اور ایمان کی عظمتیں صحابہ کرام ؓ سے بہتر کون جانتا ہے جنہیں معیت محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئی۔کیسی خوش بخت ہستیاں ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے خدام کے طور پر اللہ کریم نے چن لیا۔صحابہ کرام کی عظمتیں اللہ نے تورات وانجیل میں بیان فرمائی ہیں۔معیت محمد الرسول اللہ ﷺ سے وہ ایمان کا درجہ نصیب ہوا جو درجہ صحابیت ہے۔وہ فرماتے تھے جس زندگی میں آپ ﷺ نہ ہوں اس زندگی کو ہم نے کیا کرنا۔اللہ کریم ہمیں اُمتی ہونے کا جو شر ف ہے اسے سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

وطن عزیز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی ذات کو ترجیح دیں گے تو تفریق پیدا ہو گی۔یہ وطن عزیز اللہ کے نام پر بنا ہے یقینا ہماری کمزوریوں کی وجہ سے خرابیاں ہیں لیکن ان کمزوریوں کو مزید تفریق کا سبب بنائیں گے تو کیا معاملات درست ہو جائیں گے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ وہ شہداء جو اپنی ماؤں کی آنکھوں کا نور ہیں وہ شہداء جو اپنے گھروں کی چھاؤں تھے وہ جو گھر سے سلامت جاتے ہیں اور واپسی پر وجود آتے ہیں کیا انہوں نے جو قربانیاں دیں صاحب اختیار کو ان حالات کا جواب نہیں دینا پڑے گا وہ تو شہید ہو کر مقصد پاگئے لیکن ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے اس کا جواب صاحب اختیار کو دینا پڑے گا۔یہ جو ظلم اور زیادتی بڑھ رہی ہے اگر جائزہ لیں تو سمجھ آتی ہے انصاف کا فقدان ہے۔انصاف کیا جائے حالات بہتر ہو سکتے ہیں دہشتگردی کم ہو جائے گی امن آئے گا لوگ خوشحال ہوں گے۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈومیلی: سٹار اسلامک سکول بڑاگواہ میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب کا انعقاد

10 مارچ, 2024

اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین رخصت پر بیرون ملک روانہ، عائشہ شفقت اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان تعینات

23 مارچ, 2026

جشن آزادی سپورٹس گالا فائنل سٹی فٹبال کلب نے کھیوڑہ فٹبال کلب کو ہرا کر فائنل جیت لیا

24 اگست, 2024

میٹرک امتحانات میں غلط مارکنگ پر 435 ملازمین کو جرمانے، تاحیات نااہلی کی سزا

13 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں