جہلم: پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جہلم سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایک ہفتہ میں 528 کیسز جبکہ رواں سال ابتک 1371 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 107لاہور سے 6ڈینگی کے کیس رپورٹ گوجرانوالہ سے 3جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے 2-2 کیس رپورٹ ہوئے ۔جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔


