جہلم: محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آن لائن سٹم میں فنی خرابی کے باعث جہلم سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ کا اجراء رک گیا، صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
جہلم سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ کا اجراء کا عمل رک گیا ہے، لنک ڈاؤن ہونے سے ہزاروں افراد کے پاسپورٹ پھنس چکے ہیں اور عمرہ و حج پر جانے والوں کو بروقت پاسپورٹ کا اجراء نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کے لیے ڈیٹا انٹری نہیں ہو رہی، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈ کوارٹر سے مسئلہ آیا ہے جس کو جلد از جلد درست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جلد سسٹم مکمل طور پر بحال ہو جائے گا۔


