Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان کے علاقے ہرن پور میں اوباش نوجوانوں پر مشتمل دو گروپوں میں تصادم، 12 ملزمان گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان کے علاقے ہرن پور میں اوباش نوجوانوں پر مشتمل دو گروپوں میں تصادم، 12 ملزمان گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
21 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان پولیس نے ہرن پور کے قریب دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم، عوامی راستہ بلاک کرنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بروقت کارروائی کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گزشتہ روز شام تقریباً 6:30 بجے ہرن پور کے قریب دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ دونوں گروپوں کے افراد نے سرعام ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور ٹھڈوں سے حملہ کیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں میں بے چینی پیدا ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار احمد پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے، تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل بیشتر ملزمان موقع سے فرار ہو چکے تھے۔

پولیس نے واقعے کی ویڈیوز، شواہد اور دیگر دستیاب معلومات کی بنیاد پر نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 341، 283، 147، 149 سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جبکہ کارروائی کے دوران 12 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ سرعام ایک دوسرے پر حملے اور جھگڑوں میں ملوث رہے ہیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوتی رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

ایس ایچ او ملک نثار احمد نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
67%
2 km/h
بدھ
30 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

طلبہ صرف 2 ہزار میں ذاتی ای بائیک حاصل کریں!
21 جولائی, 2026
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم
21 جولائی, 2026
جہلم:‌کپاس، تل اور دھان کی فصلیں بیماریوں کی لپیٹ میں، کسانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا
21 جولائی, 2026
جہلم: عورت کی عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، منشیات برآمد
21 جولائی, 2026
پیپلزپارٹی اپوزیشن والی تقریریں کرکے آزاد کشمیر میں اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کررہی ہے، بلال اظہر کیانی
21 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، صارفین پریشان

16 مئی, 2025

ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل

15 فروری, 2025

دینہ میں مسافروں سے بھری ہائی ایس میں آتشزدگی، گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر

10 نومبر, 2023

دینہ کے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 23 سال قید اور جرمانے کی سزا

5 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں