Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بندہ صاحب ایمان ہی تب ہوتا ہے جب شرائط ایمان پوری کر رہا ہو، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بندہ صاحب ایمان ہی تب ہوتا ہے جب شرائط ایمان پوری کر رہا ہو، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

شکاگو: امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ تصوف و سلوک بندہ مومن کو جہاں اعمال میں کھرا پن عطا کرتاہے وہاں حضور حق کی و ہ کیفیت بھی عطا کرتا ہے کہ بندہ خود کو اللہ کے روبرو محسوس کرتا ہے کہ میں جوعمل بھی کر رہا ہوں میرے اللہ کریم مجھے دیکھ رہے ہیں۔ہمیں اپنے بچوں کو سکرین(سوشل میڈیا) کی نذر ہونے سے بچانا ہے اور ان کو اپنے ساتھ منسلک رکھیں اور دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے امریکی ریاست شکاگو میں صحبت شیخ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اللہ کریم کا ذاتی کلام ہے جس میں زندگی گزارنے کے اصول بیان فرمائے گئے ہیں۔اس پر عمل کرنے والا سیدھے راستے پر ہوگا اس میں راہنمائی ہے۔ بندہ انسان سے مومنین میں شمار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بندہ صاحب ایمان ہی تب ہوتا ہے جب شرائط ایمان پوری کر رہا ہو، جس طرح روزہ وجود کی زکوۃ ہے اسی طرح مال کی بھی زکوۃ ہے بندہ اللہ کے حکم کے مطابق خرچ کرتا ہے دنیا کے نظام میں جب بندہ ٹیکس ادا کر لیتا ہے پھر بقایا پیسہ اس کا ہے وہ جیسے چاہے خرچ کرے لیکن اسلامی نظام معیشت میں کمانا بھی اللہ کے حکم کے مطابق ہے یعنی جائز وسائل اور خرچ بھی اللہ کے حکم کے مطابق کرنا ہے۔ اس طرح بندہ مومن کا کمانا اور خرچ کرنا بھی نیکی شمار ہوتا ہے۔بندہ جب زکوۃ ادا کرتا ہے تو ساتھ یہ بھی اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ مال اس کا ہے میں اس کے حکم کے مطابق اس میں سے زکوۃ بھی دے رہا ہوں اور اس کے حکم کے مطابق خرچ بھی کروں گا۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ فلاح وہی پائے گا جسے ہدایت نصیب ہوگی۔بندہ مومن کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ لوگوں تک حق پہنچائے۔اگر ہمارے انداز سخت ہوں گے ہمارے اندر تلخیاں ہوں گی اسے دیکھ کر کون ہے جو ہم سے دین سیکھے گا۔ذاتی ذمہ داری کے ساتھ ایک اجتماعی ذمہ داری بھی ہوتی ہے جسے معاشرے کے لیے ادا کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے خاندان کو اپنی فیملی اور بچوں کو وہ اقدار بتائیں جو ہمیں اپنے اجداد سے ملی ہیں خاندان کا مل جل کر رہنا،خاندان کی اہمیت،رشتوں کا لحاظ اور بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اگر ہمارے انداز ایسے ہوں جن کی تربیت نبی کریم ﷺ نے فرمائی ہے تو ہمارے حالات بہت بہتر ہوں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
moderate rain
28° _ 28°
49%
2 km/h
ہفتہ
28 °C
اتوار
33 °C
پیر
33 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا، خالد مجید

23 اپریل, 2024

پی ٹی آئی دبئی کے سابق صدر میاں اویس انجم، پی ٹی آئی کی سینٹرل آرگنائزیشن کے سینٹرل جائنٹ سیکرٹری منتخب

11 دسمبر, 2023

بندہ مومن کی زندگی ایسے گزرے کہ اسے یہ خیال رہے کہ میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

28 اپریل, 2025

چار پاکستانیوں کو کچلنے والے سفید فام کینیڈین شہری کو عمر قید کی سزا

23 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں