سوہاوہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلا کر خاتون کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلا کر خاتون کو ٹکر مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا اور شواہد و معلومات کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


