Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ میں کنکریٹ سڑک کی تعمیر روکنے کی کوشش پر شدید عوامی ردعمل، رفعت زیدی پر تنقید
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ میں کنکریٹ سڑک کی تعمیر روکنے کی کوشش پر شدید عوامی ردعمل، رفعت زیدی پر تنقید

احسن وحید
احسن وحید
25 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی کی جانب سے ڈھوک امب سے شاہ سفیر تک تعمیر ہونے والی کنکریٹ سڑک کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ عوامی نمائندوں اور مقامی افراد نے اسے ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹ اور عوام دشمنی قرار دے دیا ہے۔

ایم پی اے رفعت زیدی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ سڑک پہلے ہی تارکول سے بنی ہوئی تھی اور اسے کنکریٹ کرنے کے عمل پر انکوائری ہونی چاہیے۔ اس درخواست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد اور چیئرمین یونین کونسل پنڈ متے خان سید گلبہار شاہ نے شدید مذمت کی ہے۔

راجہ اویس خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ سڑک کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار تھی، اور مقامی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اسے پائیدار بنیادوں پر تعمیر کیا جائے۔ اب جب حکومت نے عوامی فلاح کے لیے اسے کنکریٹ کرنے کا فیصلہ کیا تو رفعت زیدی جیسے عناصر اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور میں تو کچھ نہ کیا، اب عوامی ریلیف پر سیاست کی جا رہی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔”

چیئرمین یونین کونسل سید گلبہار شاہ نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "سید رفعت زیدی ترقیاتی کاموں کے خلاف سرگرم ہو چکے ہیں۔ یہ عوامی سہولت کو روکنے کی سازش ہے۔ سڑک کی تعمیر علاقہ مکینوں کا بنیادی حق ہے، جسے چھیننے کی کوشش کسی طور قبول نہیں کی جائے گی۔ ہم ہر سطح پر اس کی مزاحمت کریں گے اور سڑک مکمل ہو کر رہے گی۔”

علاقہ مکینوں نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سالوں سے اس سڑک کی خستہ حالی سے تنگ آ چکے تھے اور جب بالآخر کنکریٹ سڑک کی تعمیر کا آغاز ہوا تو ایک منتخب نمائندہ ہی رکاوٹ بن گیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو "عوامی مفاد کے خلاف سازش” قرار دیا۔

اہلیانِ علاقہ نے حکومتِ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کو فوری مکمل کروایا جائے اور ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے جو عوامی فلاح کے منصوبوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
broken clouds
26° _ 26°
32%
3 m/s
بدھ
25 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جہلم میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: تحصیل روڈ کی تزئین و آرائش سے کاروبار ٹھپ، دکاندار سخت پریشان

1 مارچ, 2026

سوہاوہ: یوسی پیل بنے خان کے علاقہ کوٹ دھمیک میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

31 جولائی, 2024

280 روپے میں فروخت ہونے والی ایل پی جی کی اصل قیمت صرف 15 روپے ہونے کا انکشاف

7 اکتوبر, 2023

سوہاوہ میں دو بھائیوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

7 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں