دینہ: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر پولیس سیکٹر جہلم کی موبائل ایجوکیشن یونٹ پر زیر نگرانی سیکٹر کمانڈر جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی اور آئی جی سلطان علی خواجہ کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر ہذا میں PSV اور HTV گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی سے متعلقہ بریفنگ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
اس سلسلے میں دینہ میں گڈز ٹرانسپورٹ اور اڈا جات پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی، پیدل چلنے والے حضرات، بائیک رائڈرز وغیرہ کو خصوصی بریفنگ دی گئی۔
ڈرائیور حضرات کو گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق خصوصی زور دیا گیا آمدہ موسم سرما اور دھند کے دوران احتیاطی تدابیر بتلائی گئیں اور نیند سے بچنے کے لیے Anti Dozing Device کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔
ڈرائیور حضرات کو زور دیا گیا کہ یہ آلہ استعمال کریں تاکہ وہ نیند کی کیفیت سے بچ سکیں اور دوران سفر کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
سجاد حسین بھٹی سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس نارتھ-II نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درامد سے ہی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے، ڈرائیور حضرات لمبے سفر کے دوران نیند سے بچنے کے لیے Aanti Dozing Device کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ آمدہ موسم سرما اور دھند کے دوران گاڑی چلانے سے پہلے اسکا تفصیلی معائنہ ضرور کریں۔