Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مانچسٹر میں آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مانچسٹر میں آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام کا انعقاد

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
5 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کے زیرِ اہتمام آرائیں برادری کے سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مرکزی انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کے صدر میاں محمد سعید ڈیرہ والے، مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد حبیب کنول، وائس چیئرمین الراعی ٹرسٹ چوہدری افتخار بشیر اور ضلعی صدر انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ ضلع جہلم حاجی حبیب الرحمن سمیت برطانیہ میں مقیم آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کی جانب سے پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ انہیں خصوصی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کے چیئرمین میاں طارق عزیز، سیکرٹری جنرل میاں راشد ضیاء، سینئر وائس چیئرمین چوہدری محمود الحسن، چیف آرگنائزر چوہدری عبدالکریم، ایونٹ آرگنائزر میاں محمد فاروق، ڈیندی سے فخر اقبال چوہدری، حافظ عبداللہ چوہدری سمیت دیگر عہدیداران اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر میاں محمد سعید ڈیرہ والے اور مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد حبیب کنول نے آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کی جانب سے شاندار پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

مقررین نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اپنی برادری کے ساتھ تعلق اور خدمت کے جذبے کو زندہ رکھنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جس پر آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کے عہدیداران خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی برادری کے ساتھ رابطے اور باہمی تعلق کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ برادری کی قدیم ترین تنظیم ہے، جس کی بنیاد 111 سال قبل برادری اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت رکھی گئی تھی۔ الحمدللہ، آج بھی تنظیم اسی مقصد اور خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے اور انہیں اس قابل بنایا جائے کہ وہ مستقبل میں برادری کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔

مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ برادری کا اتحاد، باہمی احترام اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ہی اجتماعی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ مقاصد کے لیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ باہمی اتحاد اور تعاون کے ذریعے ہی مثبت اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کی قیادت نے انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کی مرکزی قیادت کی تقریب میں شرکت کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

آرائیں ایسوسی ایشن یوکے کے عہدیداران نے کہا کہ مرکزی قیادت کی تقریب میں شرکت سے پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا اور برطانیہ میں مقیم آرائیں برادری کے لیے یہ لمحہ خوشی اور اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے مہمانوں کی آمد اور تقریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
43%
4 km/h
منگل
30 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
5 اکتوبر, 2026
جہلم: اساتذہ قوم کے معمار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
5 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرمان سمیت منشیات فروش گرفتار
5 اکتوبر, 2026
پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
5 اکتوبر, 2026
جہلم اور دینہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2100 لیٹر ناقص و ملاوٹی دودھ تلف
5 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مایوسی میں ڈوبی ہوئی قوم کو ارشد ندیم کے ایک تھرو نے خوشی میں بدل دیا، ڈاکٹر فضل الحق

12 اگست, 2024

ضلع جہلم میں بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی لہر برقرار، عید پر بھی بادل برسنے کا امکان

18 مارچ, 2026

ڈپٹی کمشنر جہلم کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

15 مارچ, 2025

جہلم میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

10 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں