جہلم: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال صادق مسعود صابر نے جہلم جیل کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ علاقہ مجسٹریٹ حامد علی تلہ بھی تھے۔
انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا،اندرون جیل ہسپتال،کچن اسیران اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیااورخواتین وارڈز،نو عمر وارڈ بیرکس اور مختلف بلاکس کا وزٹ کیا۔
جج صادق مسعودصابر نے قیدی مریضوں کو جیل میں ملنے والے علاج معالجہ کی سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا اور قیدیوں کو ملنے والے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔
انہوںنے قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے،معمولی نوعیت کے قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات بھی جاری کیے۔


