Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
2 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم میں اوورسیز فاؤنڈیشن کے تعاون سے زیرِ تعمیر نئے بلاک کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین اوورسیز فاؤنڈیشن چوہدری پرویز اختر نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیشرفت اور بلاک میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بلاک اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے تقریباً 10 کروڑ روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو جدید اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعمیر ہونے والا یہ نیا بلاک جہلم کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے بلاک کی تکمیل کے بعد صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی اور مریضوں کو مزید سہولت اور آسانی میسر آئے گی۔ اس موقع پر اوورسیز فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں کا بھی دورہ کیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
57%
1 km/h
بدھ
35 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
35 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
26 °C

تازہ ترین

پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
5 اکتوبر, 2026
جہلم: اساتذہ قوم کے معمار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
5 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرمان سمیت منشیات فروش گرفتار
5 اکتوبر, 2026
پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
5 اکتوبر, 2026
جہلم اور دینہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2100 لیٹر ناقص و ملاوٹی دودھ تلف
5 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب کو پولیو فری بنانا حکومت کا عزم ہے، عظمیٰ کاردار

4 دسمبر, 2024

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر نویں جماعت کا طالب علم بس سے گر کر جاں بحق

1 اپریل, 2024

ورکرز ہی عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی اصل طاقت و حقیقت ہیں، ذیشان جرال

16 اپریل, 2024

جہلم میں منشیات فروش کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

22 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں