Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نئی نسل پر سوشل میڈیا کے اثرات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نئی نسل پر سوشل میڈیا کے اثرات

سید توقیر آصف شاہ
سید توقیر آصف شاہ
4 فروری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

موجودہ دور انٹرنیٹ کا دور ہے۔ موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر انٹرنیٹ کی سہولیات نے جہاں زندگی اور کام کو آسان بنا دیا ہے، وہیں یہ سہولیات اپنے ساتھ کچھ منفی اثرات بھی لائی ہیں۔ سادہ لفظوں میں اگر کہوں تو ان سہولیات کا بے جا اور غیر ضروری استعمال نئی نسل کو ایک انجانے راستے پر لے جا رہا ہے، جس کی منزل یقیناً کوئی خوبصورت اور حوصلہ افزا نہیں ہے۔

اپنی بات کی وضاحت کے لیے میں دو حقیقی واقعات، جو سراسر سچائی پر مبنی ہیں، قارئین کی خدمت میں پیش کرنا چاہوں گا۔ چند دن قبل میرے جاننے والے ایک بزرگ اپنے پوتے کے ہمراہ میرے دفتر تشریف لائے۔ دورانِ گفتگو انہوں نے نئی گاڑی خریدنے کے متعلق بتایا اور کہا کہ ان کے پوتے کو گاڑی پسند نہیں ہے۔

میں نے ان کے پوتے (جو دس سے بارہ سال کا ہوگا) سے گاڑی نہ پسند کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ فلاں یوٹیوبر کے پاس فلاں گاڑی ہے، اور مجھے وہی پسند ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے یوٹیوبر کے بارے میں تفصیلات بتانی شروع کر دیں۔ تب پتہ چلا کہ وہ مذکورہ یوٹیوبر کے تمام وی لاگز باقاعدگی سے دیکھتا ہے۔ جب میں نے بچے سے اس کے اسکول کے امتحانات کے بارے میں پوچھا تو لمبی خاموشی نے میرا استقبال کیا۔ اس پر ساتھ بیٹھے دادا نے سرد آہ بھری، جو یقیناً ان کی بے بسی کا اظہار تھا۔

میرا معمول ہے کہ روزانہ شام کو نمازِ عصر کے بعد کچھ دیر کے لیے چہل قدمی کی نیت سے باہر جاتا ہوں۔ گزشتہ روز جب میں ٹہل رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ چند نو عمر لڑکے (دس سے چودہ سال کے) ایک درخت کے نیچے عجیب و غریب حرکات کر رہے ہیں۔ پھر اچانک انہوں نے ایک بچے کو مارنا شروع کر دیا۔ میں نے انہیں روکتے ہوئے وجہ پوچھی تو ایک لڑکے نے کہا کہ ہم وی لاگ بنا رہے ہیں۔ یہ سن کر میں حیران رہ گیا کیونکہ یہ بچے مڈل سے میٹرک کے طالب علم تھے اور اردو یا انگریزی شاید صحیح طرح سے پڑھ بھی نہ سکتے ہوں۔ لیکن انہوں نے مزید یہ بتا کر حیران کر دیا کہ ان کا باقاعدہ یوٹیوب چینل بھی ہے۔

جب میں نے ان سے اسکول کے امتحانات کی تیاری کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ چھوڑیں، پڑھ لکھ کر کیا کرنا ہے؟ ہم تو یوٹیوبر بنیں گے، جو راتوں رات لاکھوں کما رہے ہیں۔ پڑھنے والے تو خوار ہی ہوتے ہیں۔ یہ جواب سن کر میں ششدر رہ گیا، اور دکھ سے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ ہم اپنی نئی نسل میں کیا روایات اور اقدار منتقل کر رہے ہیں۔

آج ایک ماں کے پاس بچوں کے لیے وقت نہیں۔ باپ تو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور اخراجات پورے کرنے کے لیے دن رات تگ و دو کر رہا ہے۔ اپنی جان چھڑانے کی غرض سے مائیں بچوں کو موبائل پکڑا دیتی ہیں اور پھر یہ دیکھنے کی بھی زحمت نہیں کرتیں کہ بچہ کیا دیکھ رہا ہے۔ ماؤں کو چاہیے کہ وہ بچوں کا اسکرین ٹائم چیک کریں اور یہ ضرور دیکھیں کہ بچہ کیا دیکھ رہا ہے۔

میری گزارش صرف اتنی سی ہے کہ والدین خدارا اپنی نسل کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ اور یقیناً اس ضمن میں بطور والدین ہم سب کو اپنی اصلاح کی ضرورت ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • Syed Fakhar Abbas نے کہا:
    14 مارچ, 2025 وقت 9:03 شام

    بہت عمدہ کاوش سلامت رہیں.

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان کا تعلیمی نظام؛ ایک تقسیم شدہ حقیقت

15 اپریل, 2026

گھر داماد بن کے یورپ آنے والے لڑکوں کی خاموش کراہیں

20 اپریل, 2024

لاش چاہیئے یا چالان؟

1 دسمبر, 2025

مولوی غلام محی الدین، محدث گوڑھا

28 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں