جہلم: ہائی سکول داراپور کے استاد وقار اکرم ریٹائر، الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم: گورنمنٹ ہائی سکول داراپور کے استادِ ذی وقار محمد اکرم (ای۔ایس۔ٹی) ٹیچر کے اعزاز اور ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں الوداعی تقریب و پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سٹاف، طلباء اورشعبہ تعلیم سے وابستہ احباب نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی محترم سیّد افضال حسین شاہ ریٹائرڈ ہیڈماسٹر تھے۔تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حافظ ناصر محمود گوندل نے حاصل کی جبکہ نعت پاک زون میں پوزیشن لینے والے طالب علم محمد عبدالرحمٰن کلاس نہم نے حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سعیدالرحمٰن (پی ایس ٹی) نے سرانجام دیئے۔

علاقہ سے مہمانانِ گرامی قدر محترم محمد منیر ، سیّد اثر حسین شاہ ریٹائرڈ ٹیچر، ماسٹر ملک امتیاز ، قاسم علی ، مرزا فضل عباس سینیئر کلرک سی ای او آفس جہلم، محمد اشرف فاروق، سجاد حسین ساجی، محمد ارشد مغل جہلم، مسعود اکرم اے ایس آئی، زین علی، فخرالحسن نے شرکت کرکے تقریب کی رونق میں چار چاند لگا دیئے اور تحائف کی شکل میں اپنی چاہت اور ذوق کا اظہار کیا۔

آخر میں سکول کے ہیڈ ماسٹر محترم طارق محمود نے خطاب میں کہاکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھا کرتی ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اساتذہ کی قدر کی ہے کیونکہ وہ علم کے موتی بکھیرتے ہیں اور علم کا ایک قطرہ جہالت کے سمندر سے بہتر ہے۔ ہم مسائل کے باوجود اپنے ادارہ کی فلاح و بہتری اور خوبصورتی کے لئے کام کرتے رہیں گے کیونکہ ہم ہی اس کے پاسبان ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button