Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں غریب عوام کو علاج معالجہ میں شدید دشواری کا سامنا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں غریب عوام کو علاج معالجہ میں شدید دشواری کا سامنا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
25 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غریب افراد علاج معالجہ کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ادویات کی مناسب نرخوں پر دستیابی کی وجہ سے عطائیت پروان چڑھنے لگی۔ ضلع کی بیشتر آبادی پہلے ہی خطہ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے، کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے لئے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی خواب بن کر رہ گیا ہے، علاج معالجہ بھی غریبوں کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہوکر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں غریب عوام کو علاج معالجہ میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، مہنگی ادویات مریضوں کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہو گئیں ، ضلع بھر میں قائم سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں نہ صرف ادویات کی قلت ہو چکی ہے بلکہ دیگر اہم سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے ، سرکاری ہسپتالوں اور ادویات کی قلت کی وجہ سے وسائل نہ ہونے پر لوگ نہ صرف تعویز گنڈوں کا سہارا لیتے ہیں بلکہ عطائیوں سے علاج معالجہ کروا کے اپنی زندگیاں بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔

ہر دوسرا شخص مختلف مسائل کا شکار ہونے کیوجہ سے شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا ہو چکاہے۔ ان بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کیوجہ سے سالانہ شرح اموات میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ، صحت جیسی بنیادی سہولت عوام کو فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ، مگر افسوس وطن عزیز کو آزاد ہوئے76 سال کا طویل عرصہ گزرچکا ہے مگر غریبوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونا منتخب حکومتوں اور ارباب اختیار کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ضلع بھر کے بعض مقامات سے بارہا بازگشت سنائی دیتی رہی ہے کہ تہمت پرستی کا شکار لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلواتے اگر برسر اقتدار آنے والی حکومتیں غربت کا خاتمہ کرتے ہوئے صحت کے میدان میں انقلابی اصلاحات نافذ العمل کرتیں تو نہ صرف عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم ہو سکتی تھیں بلکہ عطائیت اور تہمت پرستی کا خاتمہ بھی یقینی تھا۔عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان میں رمضان کے آغاز میں بارشیں، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

2 مارچ, 2025

جہلم میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ مال برآمد

3 جنوری, 2024

پنڈدادنخان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص قتل

10 اگست, 2024

ضلع جہلم میں تحصیل کی سطح پر ویلیج تھیٹر/پتلی تماشا کا انعقاد

24 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں