دینہ پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 7روز قبل دینہ کے نواحی علاقہ چک مہیوں ڈھوک بجاڑ میں بھائی نے سگے بھائی چوہدری سرفراز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور ملزم چوہدری مدثر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اور پولیس ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے ملزم چوہدری مدثر کو گرفتار کو لیا اور اس کے قبضے سے 30بور پسٹل بمعہ رونڈز برآمد کر لیے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران اور ٹیم کو شاباش دی ۔