Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر شہریوں کو پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا ہے۔ پاسپورٹ کی تاخیر میں شکایت ان افراد کی طرف سے زیادہ ہو رہی ہے جو معمول کی فیس دے کر پاسپورٹ بنوا رہے ہیں۔

تاہم ارجنٹ فیس اور فاسٹ ٹریک پالیسی پر بھی معمول سے زیادہ تاخیر کا سامنا ہے۔ محمد ارشد کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے گذشتہ سال نومبر میں اپنا پاسپورٹ بننے کے لیے دیا تھا اور ابھی تک انہیں اپنا پاسپورٹ نہیں ملا۔

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میں نے بیرون ملک مزدوری کے لیے جانا تھا اور اس کے لیے پاسپورٹ بننے کے لیے دیا تھا۔ کئی مرتبہ چکر لگا چکا ہوں بس نئی تاریخ دے دیتے ہیں اور کچھ نہیں بتاتے۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’کبھی کہا جاتا ہے کہ کام زیادہ ہے اور کبھی بتاتے ہیں کہ اتنی جلدی تھی تو ارجنٹ فیس جمع کروا دیتے۔ کئی اور افراد کو بھی میں جانتا ہوں جو ایسے ہی چکر لگا رہے ہیں۔ تاہم چار ماہ ہونے کو ہیں اور ابھی تک پاسپورٹ نہیں بنے۔‘

تاخیر سے متعلق کچھ ایسا ہی معاملہ عائشہ نامی خاتون کے ساتھ بھی پیش آیا۔ انہوں نے دسمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے درخواست دی، تاہم ابھی تک ان کو بھی پاسپورٹ نہیں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنے بچوں کے پاس کینیڈا جانا تھا لیکن مجھے پاسپورٹ نہیں مل رہا ہے، اور محکمے والے بتا بھی نہیں رہے کہ کب تک بن جائے گا۔‘

’محکمے کو چاہیے کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو عوام کو ساتھ گائیڈ بھی کریں تاکہ وہ اسی حساب سے اپنا بندوبست کریں۔‘

عائشہ جن کی عمر 60 سال کے قریب ہے انہوں نے بھی ارجنٹ فیس کے بجائے معمول کی فیس سے پاسپورٹ بنوانے کی درخواست دی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے اتنی جلدی نہیں تھی اس لیے ارجنٹ فیس کے پیسے نہیں بھرے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ آپ تین ماہ تک لٹکا دیں۔ اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں ارجنٹ فیس بھر دیتی، لیکن سن رہے ہیں کہ وہ بھی اتنے جلدی نہیں مل رہے۔‘

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں موجود اکثر پاسپورٹ دفاتر کے باہر اس طرح کی شکایات معمول کا حصہ ہیں۔

گذشتہ برسوں کے دوران بھی پاسپورٹ کے لیمینیشن پیپر سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بھی لوگوں کو ایسی دِقت کا سامنا رہا ہے۔

پاسپورٹ حکام سرکاری طور پر اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ اس بار کوئی سسٹم میں خرابی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کاشف سلیم کہتے ہیں کہ ’عام فیس کے پاسپورٹ پہلے ہی عام طور پر ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر جاری ہو جاتے ہیں جبکہ ارجنٹ کی ڈیلیوری بھی دو ہفتوں میں شروع ہو جاتی ہے۔‘

’رمضان میں کام کے اوقات کم ہوتے ہیں اسی طرح رش بھی تھوڑا بڑھ جاتا ہے اس وجہ سے کچھ مسائل سامنے آرہے ہیں لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں شکایات کو دور کیا جائے، زیادہ تر ایسے لوگوں کو شکایت ہے جو نارمل فیس پر پاسپورٹ بنواتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان میں پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں حالیہ دنوں میں حکومت نے اضافہ بھی کیا ہے۔ 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس چار ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ ارجنٹ کی فیس اب 7 ہزار 500 ہزار ہے۔

اسی طرح 10 سال والے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار 700 روپے اور ارجنٹ کی فیس 11 ہزار 200 روپے کی گئی ہے۔

اسی طرح 72 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار 200 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 13 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ دس سال والے 72 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار 400 جبکہ ارجنٹ کی فیس 20 ہزار 200 روپے کر دی گئی ہے۔

فیسوں میں اضافے کے باعث بھی ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے والوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے اور زیادہ تر لوگ نارمل فیس والے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
14°C
Jhelum
few clouds
14° _ 14°
26%
2 m/s
منگل
28 °C
بدھ
27 °C
جمعرات
27 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
24 °C

تازہ ترین

جہلم: معروف سماجی رہنما اشرف چغتائی کی محتسب عدالت کے جج رانا اشفاق سے تفصیلی ملاقات
23 نومبر, 2026
جہلم: شہریوں کے مسائل کا حل اور بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
23 نومبر, 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ، سیاسی کشمکش کے باعث عوام پریشان
23 نومبر, 2026
انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے زیر اہتمام پروقار تقریب، چوہدری محمد یعقوب اور چوہدری علی اصغر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز پیش
23 نومبر, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری اور متعدد وارداتوں میں ملوث سنعیرو گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
23 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری ، فاسٹ ٹریک کیٹگری کا دائرہ مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

20 جنوری, 2025

جہلم میں شادی سیزن کا آغاز، میرج ہالز میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، انتظامیہ خاموش

20 اکتوبر, 2025

سوہاوہ: ڈومیلی میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

16 جنوری, 2025

پنڈدادنخان: بیوٹیفیکیشن منصوبہ تاجروں کیلئے دردِ سر، کاروبار متاثر، ہڑتال کی کال، انتظامیہ کا کام تیز کرنے کا حکم

12 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں