پنڈدادنخان ریلوے پھاٹک عوام کے لیے درد سر بن گئی۔ مٹی،دھول اور بڑے بڑے گڑھے کسی بھی وقت خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر کے مین روڈ پر موجود ریلوے پھاٹک پر موجود گہرے گڑھے اڑتی ہوئی دھول اور ان بیلنس سڑک عوام کے لیے درد سر بن گئی۔ دن اور خاص طور پر رات کے وقت ریلوے پھاٹک کو کراس کرنا کسی خطرے سے کم نہیں۔
اس پھاٹک پر گزرتے وقت موٹر سائیکل اور گاڑیاں اکثر اوقات کوئی نہ کوئی سپیئر پارٹس کا نقصان اٹھا چکی ہیں اور اگر اس پھاٹک کے راستے کو مرمت کر کے ہموار نہ کیا گیا تو خدانخواستہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس ریلوے پھاٹک کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز حضرات سمیت تمام شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔