Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ترکیہ نے طلبہ کیلیے اسکالرشپس کا اعلان کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ترکیہ نے طلبہ کیلیے اسکالرشپس کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز نے میگس 2026-1 (معارف انٹرنس امتحان) کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو کہ پاکستان بھر کے باصلاحیت اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کیلیے میرٹ پر مبنی داخلہ اور اسکالرشپس پروگرام ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق میگس ایک مسابقتی داخلہ امتحان ہے جس کا مقصد مستحق طلبہ کو معیاری تعلیم، مالی معاونت، فیس میں رعایت اور بین الاقوامی تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت کامیاب امیدوار پاک ترک معارف کے مختلف کیمپسز میں داخلہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکالرشپس کے مستحق بھی قرار پائیں گے جبکہ ان کیلیے مستقبل میں عالمی معیار کی یونیورسٹیوں تک تعلیمی پیشرفت کے مواقع بھی موجود ہوں گے۔

ایک بڑی پیشرفت میں پہلی بار کشمیر میں میگس کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جو خطے کے طلبہ کیلیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاک ترک معارف نے آزاد جموں و کشمیر میں اپنی توسیع کے تحت خطے کا پہلا کیمپس پاک ترک معارف انٹرنیشنل اے جے کے مظفر آباد کیمپس بھی قائم کیا ہے جس سے علاقے میں جدید اور معیاری تعلیم کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

کون سے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں؟

طلبہ جماعت چہارم، پنجم، ششم، ہفتم، ہشتم اور نہم کے علاوہ آئی جی سی ایس ای ۔1 میں داخلے کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے نمایاں فوائد میں میرٹ بیسڈ اسکالرشپس، ٹیوشن فیس میں رعایت، مالی معاونت اور کم داخلہ فیس شامل ہیں۔ مزید برآں، طلبہ کو بین الاقوامی معیار کے تعلیمی نظام سے روشناس کرایا جائے گا جس میں ترکی زبان سیکھنے کے مواقع بھی شامل ہیں۔

میگس نے ملکی سطح پر نمایاں شہرت حاصل کی ہے اور اب تک 25000 سے زائد طلبہ اس امتحان میں حصہ لے چکے ہیں جو پروگرام پر والدین اور طلبہ کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ہر سال 5000 سے زائد طلبہ کی شرکت کے ساتھ میگس ملک کے نمایاں تعلیمی اسکالرشپس پروگرامز میں شمار ہوتا ہے جو تعلیمی برتری، قیادت اور معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو فروغ دیتا ہے۔

آخری تاریخ

میگس 2026-1 کیلیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 فروری 2026 ہے جبکہ داخلہ امتحان 15 فروری 2026 کو منعقد ہوگا۔ نتائج کا اعلان 26 فروری 2026 کو کیا جائے گا۔ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو اگلے مرحلے میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔

میگس پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے تاکہ جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر طلبہ کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ طلبہ اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن مکمل کر کے روشن تعلیمی مستقبل کی جانب پہلا قدم اٹھائیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
42%
3 km/h
منگل
39 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب میں مزید ہزاروں سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

26 نومبر, 2025

پرائم منسٹر اسکیم میں تبدیلی، اب لیپ ٹاپ کیسے ملیں گے؟

1 دسمبر, 2023

جہلم کے سرکاری کالج کے لیب سپروائزر کی نااہلی، متعدد طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

18 اپریل, 2024

پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب اور بحرین میں آسامیوں کا اعلان

9 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں