Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شدید گرمی میں یہ 8 پھل اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شدید گرمی میں یہ 8 پھل اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطے انتہائی درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہیں جس سے گرمی سے متعلق صحت کے  سنگین مسائل کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس حوالے سے کئی اقسام کی خوراک جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھنے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

شدید گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک کے خطرے کو دور کرنے کیلئے جہاں دیگر حفاظتی اقدامات جیسے زیادہ پانی پینا اور گھر سے باہر نقل و حرکت کو محدود کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے وہیں کچھ پھل بھی ایسے ہیں جو ہیٹ اسٹروک کے خطرات سے نمٹنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ذیل میں کچھ ایسے ہی پھلوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

1) تربوز

تربوز پانی اور فائبر سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ ہضم کرنے میں آسان، میٹھا اور رس دار ہوتا ہے۔ تربوز گرم اور حبس کے دنوں میں تھکاوٹ کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

2) آم

پھلوں کا بادشاہ، آم گرمیوں کے موسم میں ایک انتہائی پسندیدہ پھل ہے۔ آم میں فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرمار بھی ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔ آم میں پانی کی زیادہ مقدار جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتی ہے اور یہ جلد کو دھوپ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

3) کھیرا

گرمی کے دنوں میں اپنی خوراک میں کھیرا شامل کرنا ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے جس میں وٹامن کے، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو کہ مجموعی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

4) پپیتا

بہترین پانی اور فائبر کے ساتھ ساتھ پپیتا ہیٹ ویو کے دوران ہاضمے کو صحت مند رکھتا ہے۔ وافر مقدار میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پپیتا گرمی کی بیماریوں کو دور رکھنے کے لیے قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے۔

5) سنترا

الیکٹرولائٹس، پانی کی مقدار اور وٹامن سی کی وجہ سے سنگترے گرمیوں کیلئے بہترین پھلوں میں سے ایک ہیں۔ سنترے جسم کو انتہائی درجہ حرارت سے محفوظ رکھنے اور جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ گرمی میں تھکن یا ہیٹ اسٹروک سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

6) آڑو

آڑو بھی موسم گرما میں ایک بہترین انتخاب ہے جو جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھنے اور اسے مفید اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ وٹامن اے اور سی سے بھی بھرپور ہے جو صحت مند جلد کو فروغ دیتا ہے۔

7) انناس

جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے، چکنائی کو کم کرنے اور ہاضمے کو بہتر کرنے کیلئے انناس بھی بہترین پھلوں میں سے ایک ہے۔ انناس سوزش کو بھی دور کرتا ہے اور بہت سی بیماریوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ توانائی فراہم کرنے کے علاوہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔

8) بیریز

مزیدار اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری بیریز وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان میں فائبر بھی زیادہ ہوتا ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
51%
3 km/h
بدھ
27 °C
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

زیادہ بیٹھے رہنا جلد موت کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

22 ستمبر, 2024

رات میں زیادہ روشنی ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

28 جون, 2024

پاکستان میں پولیوکا ایک کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 73 ہوگئی

17 جنوری, 2025

کم آمدنی والے دولت مند لوگوں سے زیادہ خوش ہوتے ہیں، سروے

11 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں