جہلم میں مزدا ٹرک اور سوزوکی پک اپ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے نوگراں کے قریب مزدا ٹرک اور سوزوکی پک اپ کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سوزوکی پک اپ روڈ کے کنارے کھڑے چارے سے بھرے ہوئے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ سوزوکی پک اپ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
@jhelumupdates جہلم میں مزدا ٹرک اور سوزوکی پک اپ میں تصادم #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 38 سالہ عابد ولد رفیق جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ اشفاق ولد فیاض احمدکے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کا تعلق جہلم کے نواحی علاقے سنگھوئی سے ہے۔
ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

