Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم کے نڈر، غیور اور محب وطن صحافی ہر حال میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جہلم پریس کلب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم کے نڈر، غیور اور محب وطن صحافی ہر حال میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جہلم پریس کلب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف جرات مندانہ کارروائی اور آپریشن "بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی پر جہلم پریس کلب میں "جشنِ فتح” کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب میں صحافیوں، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اور ملکی سلامتی و دفاع پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے کہا کہ ضلع جہلم کے نڈر، غیور اور محب وطن صحافی ہر حال میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔

چیئرمین پریس کلب چوہدری عابد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر میں منوایا ہے۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے اندر گھس کر اس کے دفاعی نظام کو مفلوج کر دیا، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور دنیا بھر میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آپریشن "بنیان مرصوص” میں حصہ لینے والے جوانوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

سرپرست اعلیٰ راجہ جہانزیب خان نے کہا کہ پاک فوج نے ایمان، جرات اور جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی طاقتور ترین افواج میں سے ہے۔ ہمیں اپنی فوج اور اس کے جذبے پر فخر ہے۔

صدر پرنٹ میڈیا میاں محمد ساجد نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا، جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دے کر دشمن کو خاموش کر دیا۔ پاکستان کا واحد ادارہ افواج پاکستان ہی ہے جو ملک کی بقاء اور سالمیت کی ضمانت ہے۔

صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جوابی کارروائیوں کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے نہ صرف دشمن کی جارحیت کا جواب دیا بلکہ اس کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر اسے سبق سکھایا۔

معروف سماجی شخصیت اور سابق صدر پریس کلب ملک وسیم اختر نے کہا کہ پاک فوج نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے مکار دشمن بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی اس فتح نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے۔

صدر ڈیجیٹل میڈیا فضل خان نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عظیم کامیابی حاصل کی، اور 25 کروڑ پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے کیا گیا جس میں ملک کی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
clear sky
39° _ 39°
32%
3 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: ملکی استحکام کے لیے قوم متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ڈاکٹر فضل الحق فضلی

3 مئی, 2026

جہلم میں رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف ایکشن، ایک دکاندار فرار، دکان سیل

6 مارچ, 2025

فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت

27 نومبر, 2023

سوہاوہ میں 7 سالہ بچے کے ساتھ نازیبہ حرکات کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

19 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں