Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بارشوں کے بعد منگلا ڈیم بھرنے لگا، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ، دریا کنارے آبادیوں کو خالی کرانے کی ہدایات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بارشوں کے بعد منگلا ڈیم بھرنے لگا، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ، دریا کنارے آبادیوں کو خالی کرانے کی ہدایات

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
25 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حالیہ موسم برسات کے دوران شدید بارشوں کے باعث منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ممکنہ طور پر ڈیم بھرنے پر دریائے جہلم میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑا جا سکتا ہے۔ اس ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ریونیو سنیہ صافی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دریائے جہلم کے قریب آباد بستیوں کو بروقت اطلاع دے کر خالی کروانا ازحد ضروری ہے تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

اجلاس میں منگلا ڈیم اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح 1180 فٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1242 فٹ ہے۔ آئندہ چند روز میں پانی کی آمد میں مزید اضافے کی توقع ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

ڈی او ریسکیو انجینئر سعید احمد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جہلم کے کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے اور نقصانات بھی سامنے آئے ہیں۔ اس تناظر میں ضلع بھر میں پانچ مقامات پر فلڈ کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں اور ریسکیو اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی نے کہا کہ ضلع جہلم میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ زیر آب آ چکا ہے، اس لیے ضلعی اداروں کو منگلا ڈیم سے ممکنہ طور پر چھوڑے جانے والے پانی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

23 مارچ، تہران کا آزادی اسکوائر پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور

23 مارچ, 2024

جہلم میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، موٹرسائیکل برآمد

7 اپریل, 2025

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہونے کاامکان ہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

10 فروری, 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سوہاوہ میں 12 سالہ بچی کے نالہ گہان میں ڈوبنے پر نوٹس ، رپورٹ طلب کر لی

9 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں